کراچی (نیوز ڈیسک)تین سالہ بھارتی شطرنج جینیس دنیا کا سب سے کم عمر FIDE ریٹنگ کھلاڑی ہے۔ کشواہا نے ریاست مدھیہ پردیش اور ملک کے دیگر حصوں میں تین ریٹیڈ کھلاڑیوں کو شکست دے کر یہ ریٹنگ حاصل کی۔ گارڈین کے مطابق بھارت کے تین سالہ شطرنج جینیس سارواگیا سنگھ کشواہا نے دنیا کی تاریخ میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر FIDE ریٹنگ حاصل کی ہے۔ اس نے گزشتہ ریکارڈ ہولڈر انیش سرکار کا ریکارڈ توڑا، جو 3 سال، 8 ماہ اور 19 دن کے تھے۔ کشواہا نے اپنے ریاست مدھیہ پردیش اور ملک کے دیگر حصوں میں تین ریٹیڈ کھلاڑیوں کو شکست دے کر یہ ریٹنگ حاصل کی۔ اس کی ریپیڈ ریٹنگ 1,572 ہے۔اس کے والد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں گرینڈ ماسٹر بنے۔ یاد رہے کہ دنیا کے نمبر ایک ریپڈ شطرنج کھلاڑی میگنس کارلسن کی ریٹنگ 2,824 ہے۔