• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کے امراض سے متعلق پاکستان کی سب سے بڑی کانفرنس کا آغاز

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میں آنکھوں کے بڑھتے ہوئے امراض اور جدید سائینسی طریقہ علاج کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ کانفرنس لاہور میں شروع ہو گئی ہے جو 7دسمبر تک مقامی ہو ٹل میں جاری رہے گی جو آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان(او ایس پی) کے زیر اہتمام اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اشتراک سے ہو رہی ہے کانفرنس "43 ویں لاہور آفتھلمو اور POA کا تیسرا سالانہ سمپوزیم" کے عنوان سے منعقد ہو گی اس سال کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری اور جنرل سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ادا کر رہے ہیں، دنیا بھر سے امراض چشم کے ممتاز ماہرین، اس کانفرنس میں شریک ہیں امریکہ، یو کے، کینیڈا، یورپ، ہانگ کانگ/چین، ہو اے ای، ترکی، پرتگال، نیپال، اور یونان سمیت مختلف ممالک سے21بین الاقوامی مقررین اور ایک بڑی تعداد میں قومی مقررین اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ کانفرنس میں مقررین کی کل تعداد 400سے زائد ہے اور تقریباً 1800 شرکاء کی رجسٹریشن کی گئی ہے ورکشاپ میں 8 مختلف ہالز میں تقریباً 100 سیشنز منعقد کیے جائیں رہے ہیں کانفرنس روزانہ 4 سمپوزیا (Symposia) اور 6 تدر یسی کورسز بھی منعقد کرے گی ۔
لاہور سے مزید