• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (خصوصی رپورٹر ) ضمنی انتخابات میں اےاین پی کے امیدوار زاہد خان نے پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی 158 میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردارہوکر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔گزشتہ روز تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر،میاں محمود الرشید اور امیدوار میاں اکرم عثمان نے جیل روڈ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی کے امیدوار نے آج تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے،آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔پی ٹی آئی ضمنی انتخاب میں پنجاب کی تمام بیس نشستیں جیتے گی۔عوام اس وقت یکطرفہ پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں۔ اے این پی کے امیدوار زاہد خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوا کا رخ بتا رہا ہے کہ فیصلہ کس طرف ہو گا۔ ایاز صادق،سلمان رفیق اور ملک محمد احمد مستعفی ہو گئے ، اب اگر حمزہ شہباز اور شہباز شریف بھی مستعفی ہو جائیں تو کوئی انہیں شکست سے نہیں بچا سکتا۔
لاہور سے مزید