کراچی (نیوز ڈیسک) فلاحی کارکن میکینزی سکاٹ کے تعلیم کیلئے ایک سال میں 280ارب (1 ارب ڈالر ) سے زیادہ کے عطیات ، میکینزی سکاٹ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ بیوی ہیں اور ان کی دولت کی مالیت تقریباً 33ارب ڈالر ہے۔فوربس کے مطابق میکینزی سکاٹ نے اس سال یونیورسٹیوں، کالجز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر سے زیادہ عطیہ کیا ہے۔ ان کے عطیات کا مقصد خاص طور پر تاریخی سیاہ فام کالجز، قبائلی کالجز، اور کم وسائل والے طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے والے ادارے ہیں۔17 تاریخی سیاہ فام کالجز کو 750 ملین ڈالر سے زیادہ دیے گئے، جن میں ہاورڈ یونیورسٹی (80 ملین)، نارتھ کیرولائنا )A&T 63 ملین)، مورگن اسٹیٹ (63 ملین) اور دیگر شامل ہیں۔