• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ائیرلائن IndiGo بدترین بحران کا شکار، سیکڑوں پروازیں منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی ائیرلائن IndiGo بدترین بحران کا شکار، سیکڑوں پروازیں منسوخ،پائلٹس کی شدید کمی، غلط منصوبہ بندی نے ایئرلائن کو مفلوج کر دیا،سینکڑوں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔ دیگر ایئرلائنز نے کرائے بڑھا دئیے، حکومت نے کرایوں کی حد مقرر کرنے اور خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن IndiGo شدید بحران کا شکار ہے، جس کی وجہ نئے پائلٹ ڈیوٹی اور آرام کے اصولوں کے نفاذ کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہ ہونا ہے۔ پانچویں روز بھی تقریباً 385 پروازیں منسوخ ہونے کے بعد ممبئی اور بنگلورو ایئرپورٹس پر سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ ایک ہفتے کے دوران منسوخیاں ہزاروں تک پہنچ چکی ہیں۔پروازوں کی بڑی تعداد منسوخ ہونے سے دیگر ایئرلائنز نے کرایے بڑھا دیے، جس پر بھارتی حکومت نے فوری مداخلت کرتے ہوئے کرایوں کی حد مقرر کر دی ، جیسے 500 کلومیٹر تک کا کرایہ 7500 روپے سے زیادہ نہیں ہوگا اور دہلی ممبئی جیسے 1000 تا 1500 کلومیٹر کے روٹس کا کرایہ 15000 روپے سے زائد نہیں ہو سکے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید