کراچی (نیوز ڈیسک)امریکاکی سعودیہ کو F-35 کی فروخت ،خطے میں نارملائزیشن کی طرف ممکنہ قدم،اسرائیل کو محتاط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت،مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اسرائیل سعودی تعلقات میں فائدے ہیں۔ یروشلم پوسٹ میں شائع آرٹیکل کے مطابق امریکی منصوبے کے مطابق سعودی عرب اگلے چھ سال میں جدید F-35 لڑاکا طیارے حاصل کر سکتا ہے، جس پر اسرائیل اور امریکی کانگریس میں ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے لیے اس صورتحال میں محتاط رویہ اختیار کرنا بہتر ہے،سعودی عرب کو دشمن کی حیثیت سے مکمل طور پر رد نہ کیا جائے، بلکہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کیے جائیں، جیسے ایران کے خطرے کا مقابلہ اور ٹیکنالوجی و اقتصادی تعاون۔