• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی پیدائشی شہریت ختم کرنیکی کوشش،امریکی سپریم کورٹ فیصلہ کریگی

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی پیدائشی شہریت ختم کرنیکی کوشش، امریکی سپریم کورٹ فیصلہ کرنیکا اعلان، عدالت اگلے سال دلائل سنے گی، فیصلہ جون میں متوقع، ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر 14 ویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار پایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عدالت میں زبانی دلائل امکاناً اگلے سال ہوں گے اور فیصلہ جون میں متوقع ہے۔ٹرمپ نے اپنے پہلے روز صدارت 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت امریکہ میں غیر قانونی یا عارضی ویزے پر موجود والدین کے بچے خودکار طور پر امریکی شہری نہیں ہوں گے۔ متعدد نچلی عدالتوں نے اسے 14 ویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید