• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقل……

میں نے ڈوڈو کو بتایا،

اے آئی نے دنیا کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ اسکے پاس اپنا کچھ نہیں۔

وہ انٹرنیٹ ڈیٹا کا فائدہ اٹھاتی ہے۔

اس کا ہر جواب درست نہیں ہوتا۔

بہت سے سوالات کے جواب معلوم نہیں ہوتے۔

اس کی معلومات کو کاونٹر چیک کرنا چاہئے۔

اے آئی پر بھروسا نہیں کرنا چاہئے۔

عقل استعمال کرنی چاہئے۔

ڈوڈو نے عجیب سی نظر سے مجھے دیکھا۔

پھر کہا، ہاں اے آئی پر بھروسا نہیں کرنا چاہئے۔

عقل استعمال کرنی چاہئے۔

لیکن تم مت کرنا۔

تمہاری عقل بھی قابل بھروسا نہیں۔

تازہ ترین