• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکہ میں اجتماعی قبر کی کھدائی 114لاشوں کی موجودگی کا امکان

ڈھاکہ(اے ایف پی) ڈھاکہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے اجتماعی قبر کی کھدائی، 114 لاشوں کی موجودگی کا امکان ،ڈی این اے مشکل، ہڈیوں سے تحقیقات میں وقت درکار،مذہبی رسومات کے مطابق دوبارہ تدفین ہوگی۔بنگلہ دیشی پولیس نے اتوار کو ایک اجتماعی قبر کی کھدائی کا آغاز کیا، جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف ہونے والی عوامی بغاوت کے تقریباً 114 نامعلوم مقتولین دفن ہیں۔اقوام متحدہ کے تعاون سے کی جانے والی اس کوشش میں ارجنٹائن کے ماہر فوجداری بشریات لوئس فوندبریڈر مشاورت فراہم کر رہے ہیں جو دہائیوں سے دنیا بھر میں اجتماعی قبروں کی بازیابی اور شناخت کی مہمات کی قیادت کر چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید