• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، امیر جماعت اہلحدیث پاکستان

لاہور(خبرنگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو افواجِ پاکستان ملکی امن کے لیے پیش کر رہی ہیں افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کے پیچھے دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے، جن میں بھارتی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں سے تعلقات اور ان کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت افغانستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی اور خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ القدس، چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث پاکستان کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی مولانا جابر حسین مولانا قاری محمد فیاض حافظ امجد اقبال گھمن اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے
لاہور سے مزید