لاہور (نیوزرپورٹر) فاؤنڈر چیئرمین فرایا عدنان خالد بٹ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کو دیرپا امن، بہتر استحکام اور مضبوط دفاعی حکمت عملی کی جانب لے جانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی، کیونکہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں ایک مضبوط اور جدید دفاعی ڈھانچہ نہ صرف ملکی سلامتی بلکہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور زرعی شعبے میں لچک پیدا کرنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔