لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ا لحمرا آرٹس کونسل لاہور میں سندھ کلچرل فیسٹیول کی شاندار تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سمیت نوجواں طبقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو وزیر ثقافت سندھ نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نوجوانوں کی سندھ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور شرکت خوش آئند ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری نوجوان نسل جذبہ اور ہمت کے ساتھ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیں اوریہاں بس نے والے تمام لوگ بلا تفریق ایک جان کی مانند ہیں ۔