کراچی (نیوز ڈیسک)2025کےٹاپ اسٹائلش افراد،شاہ رخ خان سمیت عالمی فیشن کے 67 آئیکنزچھائے رہے، اسٹائل کا معیار کپڑوں، لوازمات اور ہیئر اسٹائل سے آگے بڑھ گیا،ثقافتی اثر اور خوداظہاری حصہ بن گئے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق سال 2025 میں دنیا بھر کے 67 افراد اور کچھ غیر افراد اسٹائل اور خوداظہاری کے نئے معیار قائم کرنے میں نمایاں رہے۔ ان میں اے ایس اے پی راکی، سبرینا کارپنٹر، شوہی اوہتانی، الیگزنڈر اسکارسگارڈ، بیڈ بنی، شاہ رخ خان، تیموتھی شالامیٹ، اور کارڈی بی جیسے مشہور نام شامل ہیں۔ ان کی پہچان صرف کپڑوں، لوازمات اور ہیئر اسٹائل تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کے انداز، رویے، ثقافت میں اثر، اور اسٹائل نے فیشن کی دنیا میں چھاپ چھوڑ دی۔ ان اسٹائلش شخصیات نے ریڈ کارپٹ، اسٹیج، کھیل کے میدان اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے ذریعے فیشن کی تعریف کو نئے انداز میں متعارف کروایا۔