پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس حکومت بڑے حادثہ سے بچ نکلی، سوشل سیکورٹی بجٹ سادہ اکثریت سے منظور کرالیا ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں صدر ایمانو ئل میکروں کی نامزد حکومت نے ایوان سے سوشل سیکورٹی سمیت عرصہ سے التوا میں بجٹ 577 کے ایوان سے 247 ووٹوں سے منظور کرا لیا مخالفت میں 234 ووٹ آئے 93 ارکان نے حصہ نہیں لیا اگر یہ بجٹ منظور نہ ہوتا تو موجودہ حکومت کی مشکلات میں اضافہ اور اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ تھا 9 دسمبر 2025 کو فرانس کی نچلی پارلیمنٹ — — نے 2026 کے لئے منظور کر لیا، جسے عام طور پر “سوشل سیکورٹی بجٹ” کہتے ہیں۔ یہ اکثریت بہت تنگ تھی — صرف 13 ووٹوں کی برتری کے ساتھ — جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت کی پارلیمانی پوزیشن کافی نازک ہے۔