کراچی(نیوز ڈیسک)حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے، خالد مشعل ،اسرائیل پر حملے روکنے کیلئے تیار ہیں،غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلہ پر تحفظات ہیں،حماس رہنما ،حماس کے سینئر رہنما اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کی ہے۔الجزیرہ عربی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے کیوں یہ تنظیم کی روح نکالنے جیسا ہے۔خالد مشعل نے مزید کہا کہ البتہ حماس غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر آمادہ ہے جس کے لیے اسرائیلی اقدامات کو دیکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزیاں نہیں روکے گا جنگ بندی کے اگلے مراحل پر پیش رفت ممکن نہیں ہوسکے گی۔