• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی سرمایہ کار بڑی تعداد میں خلیجی قرض بازاروں کا رخ کرنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیائی سرمایہ کار بڑی تعداد میں خلیجی قرض بازاروں کا رخ کرنے لگے۔ زیادہ منافع اور مضبوط معاشی ترقی بڑی کشش بن گئی، تجارت 516ارب ڈالر، مغرب کے مقابلے میں دگنی۔امریکی اور چینی مارکیٹوں کی غیر یقینی صورتحال ایشیائی سرمایہ کاروں کو نئی سمت دے رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی سرمایہ کار اس سال تیزی سے خلیجی بانڈز اور قرضوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں، جہاں زیادہ منافع، معاشی استحکام اور مضبوط ترقی کے امکانات نمایاں کشش رکھتے ہیں۔ چین اور امریکا میں غیر یقینی معاشی صورتحال اور واشنگٹن کی ٹیریف پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کو متبادل مارکیٹوں کی طرف دیکھنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ خلیجی خطے کا تیزی سے بڑھتا ہوا مالیاتی ڈھانچہ اور توانائی سے ہٹ کر معیشت کو متنوع بنانے کی کوششیں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید