• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ: صحافی کے سوال پر رجب بٹ نے ہاتھ جوڑ لیے، ویڈیو وائرل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں فُل پروٹوکول کے ساتھ انٹری دی تاہم صحافی کے سوال پر رجب بٹ نے ہاتھ جوڑ لیے جس کی تہلکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو ہونے والی ویڈیو میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دیے۔ حاضری کے وقت فُل پروٹوکول بھی ملا۔

بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر داخلے سے متعلق صحافی کے سوال پر رجب بٹ نے ہاتھ جوڑ لیے اور کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں ہے، لفٹ لی ہے۔

گاڑی چلانے والے شخص نے کہا کہ یہ ان کی گاڑی ہے۔ انہوں نے ویسے ہی انہیں ساتھ بٹھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا تھا کہ ان کا 10 سال کا ویزہ تھا، ای سی ایل میں نام نہیں ہے، نہ ہی انہیں ڈی پورٹ کیا گیا۔ ڈی پورٹ ہوکر انسان بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا، ان کا ویزہ منسوخ ہوا ہے، ہوم آفس میں درخواست کی گئی کہ ان کے اوپر کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کیس چل رہا ہے تب تک پاکستان میں ہوں، وزیٹ کے لیے کبھی بھی باہر جانا پڑ سکتا ہے، لیکن رہنا پاکستان میں ہی ہے۔

اس موقع پر ندیم نانی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ویزہ ختم نہیں کیا گیا، ان کے پاس شہریت ہے، ان کے اوپر 2 ایف آئی آر درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لی ہے، اب آگئے کیس کو پروسیڈ کریں گے، جب وقت آئے گا تب کچھ بتائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید