• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن 2028ء میں پہلی ’الیکٹرک فلائینگ ٹیکسی‘ کے آغاز کیلئے تیار

-- فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
-- فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

لندن میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل کے حل کے لیے 2028ء سے الیکٹرک فلائینگ ٹیکسیوں کی سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی جس سے مسافر طویل سفر چند منٹوں میں طے  کر سکیں گے۔

برطانوی کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس نے اپنے نئے ایئر ٹیکسی ماڈل ویلو (Valo) کو متعارف کروایا ہے جو بیک وقت 6 مسافروں کو سروس فراہم کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ طیارہ دن بھر متعدد پروازوں کے قابل ہوگا جسے کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی اور عملی طور پر روایتی فضائی سفر کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی برطانیہ میں شہریوں کی آمدورفت کے انداز کو تیزی سے بدل سکتی ہے۔

ابتدائی طور پر فلائنگ ٹیکسیوں کا پہلا تجارتی روٹ ایئرپورٹس سے شہر تک ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں سروس بڑھائی جائے گی۔ 

کمپنی 7 نئے طیارے تیار کرے گی جو استعمال سے قبل برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حتمی ٹیسٹ سے گزریں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سروس ایک پریمیئم آپشن ہوگی، بعد ازاں پیداوار بڑھنے پر اس کی قیمت کم ہو کر زمینی سفری ذرائع کے برابر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارے ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں کہیں زیادہ سستے ثابت ہوں گے اور مستقبل میں عام شہری بھی اسے ٹیکسی سروس کی طور پر استعمال کر سکیں گے۔

ویلو ایئرکرافٹ 100 میل تک کی پرواز کر سکے گا اور اس کی رفتار 150 میل فی گھنٹہ تک ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسی سروس ناصرف شہری سفر بلکہ ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور کارگو آپریشنز میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید