• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے بے گھر خاندان شدید طوفان کی زد میں، اسرائیلی حملے بھی جاری، خاتون اور نوجوان شہید

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ کے بے گھر خاندان شدید طوفان کی زد میں، طوفان بائرن کے سبب بے گھر فلسطینی شدید سردی اور بارش میں محصور، بچی ٹھٹھر کر جاں بحق، امدادی سامان کمی اور اسرائیلی حملوں سے بحران مزید سنگین، اسرائیلی حملے بھی جاری، خاتون اور نوجوان شہید،اسرائیلی گولہ باری سے اسکول اور عمارتیں تباہ، خاتون خان یونس میں، 17سالہ نوجوان الخلیل میںنشانہ بنا۔دوسری جانب جنگ بندی کے اہم مرحلے میں حماس کا غیر مسلح ہونے کا اپنا پلان سامنے آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ طوفان بائرن کے اثرات سے شہر کے کئی حصے متاثر ہیں، شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ اور جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری کے باعث کم از کم ایک خاتون شہید اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ بنی سہیلہ راؤنڈ ایباؤٹ کے قریب اسکول بھی نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے بے گھر خاندان سخت سردی اور بارش میں محصور ہیں، ہزاروں خیمے کمزور کھمبوں اور پلاسٹک شیٹس کے سہارے قائم ہیں اور متعدد افراد محفوظ عمارتوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید