کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا غزہ فورس کی قیادت کیلئے امریکی جنرل مقرر کرنے کا منصوبہ، امریکی انتظامیہ غزہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF) کی قیادت سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ غزہ کے لیے قائم کی جانے والی عارضی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کی قیادت ایک دو ستارہ امریکی جنرل کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ فورس اقوامِ متحدہ کی 17 نومبر کو منظور شدہ قرارداد کے تحت قائم کی جا رہی ہے، جس میں ’’بورڈ آف پیس‘‘ نامی ایک عبوری انتظامیہ کو غزہ کی بحالی و ترقی کی نگرانی کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، جو ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ ہے۔