• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا ٹرمپ سے تیسرا رابطہ، 50 فیصد ٹیرف میں نرمی کی درخواست کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی کا ٹرمپ سے تیسرا رابطہ، 50 فیصد امریکی ٹیرف میں نرمی کی درخواست کر دی،ٹرمپ کے ساتھ گفتگو بامعنی رہی، مودی، ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور دیگربرآمدات امریکی ٹیرف سے متاثر،بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی، کیونکہ نئی دہلی واشنگٹن کی جانب سے ملک کی کچھ اہم برآمدات پر عائد 50 فیصد ٹیرف میں نرمی چاہتا ہے۔مودی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا،ٹرمپ کی جانب سے بھارت سے درآمدات پر محصولات بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کے بعد مودی اور ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری گفتگو تھی۔ امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافہ کے بعد بھارت کی ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور جھینگے جیسی غذائی اشیا کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔مودی نے ٹرمپ سے اپنی گفتگو کو گرم جوش اور بامعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید