کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ سی این این کو فروخت کر دینا چاہیے، کیونکہ اس کی پیرنٹ کمپنی، وارنر برادرز ڈسکوری، حصولیابی کے لیے مسابقتی بولیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ’’میرا خیال ہے کہ سی این این کو فروخت کر دینا چاہیے، کیونکہ میرے خیال میں جو لوگ فی الحال سی این این چلا رہے ہیں وہ یا تو بدعنوان ہیں یا نااہل ہیں۔‘‘ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سی این این کو ’’ہر دوسری چیز کے ساتھ‘‘ فروخت کر دینا چاہیے۔