کراچی (نیوز ڈیسک) رنویر سنگھ کی ’دھُرندھر‘ خلیجی ممالک میں مکمل پابندی کے باعث ریلیز نہ ہوسکی۔ رنویر سنگھ کی فلم ’دھُرندھر‘ بھارت اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں باکس آفس پر کامیاب رہی اور صرف چار دن میں 44.08کروڑ روپے کی کمائی حاصل کی مگر خلیجی ممالک میں یہ فلم جاری نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بہرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے فلم کو ’اینٹی پاکستان‘ تصور کرتے ہوئے ریلیز کی منظوری نہیں دی، حالانکہ ٹیم نے کوشش کی تھی۔ فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ اکشے کھنّا، سنجے دت، آر۔ مادھوان، ارجن رمپل، سارہ ارجن اور رکیش بیڈی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔