• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی معاہدہ، فینز اب ڈزنی کرداروں کیساتھ AI و یڈیوز بنا سکیں گے

سان فرانسسکو (اے ایف پی) تاریخی معاہدہ، فینز اب ڈزنی کرداروں کے ساتھ AI ویڈیوز بنا سکیں گے۔ تین سالہ لائسنسنگ ڈیل کا اعلان، 200 سے زائد ڈزنی، مارول، پکسر اور اسٹار وارز کے کردار شامل، فینز اوپن اے آئی کی Sora ویڈیو جنریشن اور چیٹ جی پی ٹی پلیٹ فارم پر مواد تخلیق اور شیئر کر سکیں گے۔اوپن اے آئی اور ڈزنی نے تین سالہ تاریخی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت فینز اب AI کے ذریعے ڈزنی، مارول، پکسر اور اسٹار وارز کے 200 سے زائد کرداروں کے ساتھ ویڈیوز تخلیق اور شیئر کر سکیں گے۔ ڈزنی نے اس موقع پر اوپن اے آئی میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ اس معاہدے میں اداکاروں کی شکل یا آواز شامل نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید