کراچی ( جنگ نیوز) خواتین کی بڑی غیر معمولی تعداد مخرب الاخلاق فلمیں دیکھ رہی ہیں۔ بدنام امریکی ویب سائٹ نے اپنی سالانہ ایئر اِن ریویو رپورٹ جاری کی ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2025 میں بالغ مواد کی اس ویب سائٹ پر آنے والوں میں خواتین کا تناسب 38 فیصد رہا، جو 2015 کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق،“گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہمارے شماریات دان مخرب الاخلاق فلموں کی ویب سائٹ پر آنے والی خواتین کی تعداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برسوں سے اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو اس پرانے تصور کو چیلنج کرتا ہے کہ ‘مخرب الاخلاق صرف مرد ہی دیکھتے ہیں’۔فلپائن، کولمبیا اور ارجنٹینا میں اب خواتین پورن ہب کے صارفین کی اکثریت بن چکی ہیں۔ میکسیکو میں صورتحال تقریباً برابر رہی، جہاں اس سال ویب سائٹ کے 48 فیصد صارفین خواتین تھیں۔دوسری جانب امریکا میں اب بھی مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ پورن دیکھتے ہیں، تاہم مجموعی تلاشوں میں سے 28 فیصد خواتین کی جانب سے کی گئیں۔ مختلف ممالک کے لحاظ سے یہ شرح کچھ یوں ہے۔