اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 16 دسمبر سے اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی، HSD کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق چونکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری ہے، اس لیے 16 دسمبر 2025ء سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، یہ کمی فی لیٹر 11.70 روپے تک پہنچ سکتی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔
12 دن کے قیمتوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیے گئے ابتدائی تخمینوں کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں معمولی سی کمی یعنی 0.36 روپے فی لیٹر کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کی واضح کمی ہو سکتی ہے۔