امریکی اداکار و ہدایتکار راب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر کی گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ کیلیفورنیا میں اپنے گھر کے اندر مردہ پائے گئے، پولیس حکام نے دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق راب رائنر کے خاندان کا ایک فرد آج ان کے گھر گیا جہاں دونوں کو مردہ پایا گیا۔
اہلِ خانہ نے 78 سالہ اداکار اور ان کی اہلیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، ہم اس اچانک نقصان سے دل شکستہ ہیں۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راب رائنر کے گھر سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس تحقیق کے بعد لاشوں کے اداکار اور اس کی اہلیہ کے نام سے شناخت کی گئی۔