• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں، پولیس نے 41 مقدمات درج کرلیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے انجم لیاقت کی دوکان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و سامان مالیت 11لاکھ 25ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے حامد مقصود سے سے ڈاکو 15ہزار و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محسن علی سے گن پوائنٹ پر ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے عثمان سے ڈاکووں نے نقدی موٹرسائیکل و موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد صابر سے ڈاکووں نے نقدی 50ہزار لوٹ لی تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد نوید سے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 80ہزار لوٹ لیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے رمضان سے نقدی و موبائل مسلح ملزمان نے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے عظمی رشید ، علی رضا کے موبائلزفونز طارق کا ویلڈنگ سامان جلیل آباد کے علاقے عرفان فیض کا موبائل زبیر کا آوٹر چہلیک کے علاقے شہباز کا موبائل حمزہ کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے ظہیر شاہ شمس کے علاقے فردوس کے موبائلزفونز قطب الدین کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے علی خان کی نقدی و طلائی بالیاں محمد خبیب ،اسحاق کے موبائلزفونز گلگشت کے علاقے عمیر کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے رمضان کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے شوکت کی نقدی 50ہزار و زیورات الپہ کے علاقے فلک شیر کا موبائل اللہ دتہ کا گھریلوں سامان قادر پورراں کے علاقے عبدالشکور بستی ملوک کے علاقے نسیم بی بی کے مویشی مخدوم رشید کے علاقے شوکت کا موبائل شعبان کے ملبوسات صدر شجاع آباد کے علاقے اصغر عباس کے پنکھے صدر جلالپور کے علاقے رفیق کی سولر پلیٹیں نیوملتان کے علاقے اظہار الحق کی بیٹریاں شاہ رکن عالم کے علاقے شہباز علی سیتل ماڑی کے علاقے الیاس کے موبائلزفونز عبدالحق کی گاڑی گلزار احمد کے کاٹن مالیت دو لاکھ دس ہزار دہلی گیٹ کے علاقے سفیان لوہاری گیٹ کے علاقے نیہا ادریس ،شاہد حسین بوہڑ گیٹ کے علاقے طلحہ کے موبائلزفونز اور بدھلہ سنت کے علاقے محمد بخش کا بیل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید