ملتان(سٹاف رپورٹر) اے ایس ایف اور کسٹم سٹاف نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں مسافروں سے 10تولہ سونا کا بسکٹ سمیت میڈیسن اور شراب برآمد کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز G-90559 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر شارجہ کیلئے شیڈول تھی کہ اے ایس ایف نے ایک مسافرسے کے سفری بیگ کی سکینگ کے دوران کپڑوں میں چھپا ہوا گولڈ بسکٹ برآمد کرلیا جس کا وزن دس تولہ معلوم ہوا اے ایس ایف نے مسافر جس کی شناخت نشاط افزا سے ہوئی جو گجرانوالہ کا رہائشی تھا کو گولڈ بسکٹ سمیت کسٹم سٹاف کے حوالے کردیا دریں اثنا نجی ایئر لائن کی پرواز 3L-335ابو ظہبی سے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم عملہ نے احمد پور کے رہائشی شیخ محمد گلزار کے بیگ سے وافر مقدار میں میڈیسن برآمد کرلی جبکہ دبئی سے آنے والی پرواز FZ-325 ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران چیکنگ کسٹم سٹاف نے ملتان کے نواحی علاقے رہائشی محمد رمضان سے دس شراب کی بوتلیں( ہاف ) بائیس کین برآمد کرلیے۔ کسٹم حکام نے مسافروں سے برآمد ہونے والا گولڈ بسکٹ ،میڈیسن اور شراب قبضے میں لیکر بیرون ملک جانے والے نشاط افزا کو سوار کرکے روانہ کردیا۔