ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت ’’ملتان میں کپاس کی پلاننگ اسٹریٹجیز کی 2026ء‘‘کے عنوان سے اعلیٰ سطحاجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کاٹن فورم کی جانب سے تیار کردہ جامع تجاویز پیش کی گئیں، اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی زرعی یونیورسٹی ملتان، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر عبدالقیوم، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی سمیت کاٹن ایکسپرٹس سید حسن رضا، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ، ڈاکٹر خالد حمید اور کاٹن ایڈوائزر اپٹما بھی شریک ہوۓ، اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے موزوں تحصیلوں اور سفارش کردہ اقسام کی فہرست جلد جاری کر دی جائے گی تاکہ کاشتکار بروقت اور بہتر منصوبہ بندی کر سکیں،انہوں نے کہا کہ کاٹن کی پائیدار بحالی کے لیے پیداوار انسداد آفات، آپپاشی، مارکیٹ میکانزم اور تحقیق و ترقی کے لیے باہمی انضمام کی اشد ضرورت ہے۔