• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے عادی افراد کی بحالی، پولیس اور یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں معاہدہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان کی جانب سے یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد منشیات کے عادی افراد کی بحالی، نفسیاتی کونسلنگ اور علاج کے لیے باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔اس معاہدے کے تحت ملتان پولیس کی جانب سے ریفر کیے جانے والے منشیات کے عادی افراد کو پیشہ ورانہ نفسیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن پنجاب مستند ماہرِ نفسیات، کلینیکل ایکسپرٹس اور پروفیشنل تھراپسٹس فراہم کرے گی، جو نفسیاتی جانچ، کونسلنگ سیشنز، سائیکو تھراپی اور بحالی کے عمل میں معاونت کریں گے۔انفرادی کونسلنگ، گروپ تھراپی سیشنز، بیہیویئرل تھراپی اور آگاہی و بحالی سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تاکہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکے۔منشیات کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی میں علاج اور بحالی کا عمل انتہائی اہم ہے، اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک سے اس مقصد کو بہتر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان پولیس شہریوں کی فلاح و بہبود اور معاشرتی اصلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ پولیس معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے اور شہریوں کے محفوظ مستقبل کے لیے سنجیدہ اور مربوط اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
ملتان سے مزید