ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہری کی کروڑو ں رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ بی زیڈ پولیس کو سجاد نے بتایا کہ ملزمان فہد، اسداور احسن نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے دو کروڑ پچپن لاکھ روپے رقم ہتھیالی اور ہڑپ کرگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔