• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظمؒ کے فرمودات وتعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ قادری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا اور انشاءاللہ ہمیشہ قائم رہے گا، قائداعظم کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام جامع عربیہ مدرسہ فیض القرآن رحمان کالونی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرملک عامر وینس نے بھی خطاب کیا جب کہ تقریب میں سٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض نظامی، سٹی نائب صدر ملک عابد کالرو، قاری محمد عارف سعیدی، مخدوم ولید حسین، محمد عارف، محمد ایاز سلام قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید