• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی بحالی سے پہلی سہ ماہی میں GDP میں 3.7 فیصد اضافہ، وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد(اسرارخان )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منگل کو بتایا کہ صنعتی بحالی کے نتیجے میں پاکستان نے مالی سال2026ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) میں 3.71 فیصد کی شرحِ نمو حاصل کی‘جولائی تا ستمبر کے دوران صنعتی پیداوار میں 9.38فیصد اضافہ ہوا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ شرحِ نمو مالی سال 2024-25کی پہلی سہ ماہی کے متعلقہ اعدادوشمار سے 2.15 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مالی سال 2024-25کے مقابلے میں جی ڈی پی کی سمت میں ایک معیاری تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے‘اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ ترقی صنعتی شعبے سے حاصل ہورہی ہے جو مالی سال 2025-26کی پہلی سہ ماہی میں 9.38 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2024-25کی اسی سہ ماہی میں یہ محض 0.12 فیصد تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کہ یہ ترقی 2025 کے سیلاب کے جھٹکے اور تمام تر مالیاتی سختیوں، توانائی پر سبسڈی کے خاتمے اور غذائی مہنگائی کے اثرات کو برداشت کرنے کے باوجود حاصل ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید