• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ملاقات کی جو بھیک مانگ رہے ہیں اس میں دوسروں کیساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات ضرور ہونی چاہئے ، اس پر سیاست نہ کی جائے، ہر منگل کو میں یہاں آتاہوں اور انتظار کرکے واپس جاتاہوں افسوس ہوتاہے، ہم آج ملاقات کی جو بھیک مانگ رہے ہیں اس میں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی کچھ ہاتھ ہے کہ ہردفعہ یہاں سے ہم مایوس ہوکر واپس جاتے ہیں، صاحب اقتدار لوگوں سے درخواست ہے کہ عوام کی خاطر ،جمہوریت کی خاطر اس ملک پر کچھ ترس کرو۔منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ تحریک اپنی جگہ وہ جس شدت سے چلے یا جس طریقے سے بھی چلے لیکن مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے ، حالات جیسے تقاضا کر رہے ہیں اس اسپیڈ سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیےتو سسٹم ساقط ہوچکاہے اگر ساقط نہ ہوچکا ہوتا توہم روز یہاں کھڑےنہ ہوتا اور اپنے بھائیوں سے یہ درخواست نہ کررہے ہوتے کہ ہمیں جانے کی اجازت ہے کہ نہیں ، کیونکہ اس میں ہم ایس او پی کے مطابق عدالتی آرڈر کے تحت جارہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید