• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP کے احکامات کے باوجود LRH ڈائریکٹر کی برطرفی نہ ہوسکی

پشاور (ارشد عزیز ملک )وزیراعلیٰ KP کے احکامات کے باوجود LRH ڈائریکٹر کی برطرفی نہ ہوسکی،لیڈی ریڈی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد ابرار خان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی اور آج 31 دسمبر کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا ، ہسپتال ذرائع کسی اہلکار کو انکوائری اور صفائی کا موقع دئیے بغیر بر طرف نہیں کیا جاسکتا ،سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو ہر قسم کی بے ضابطگی سے بری قرار دے دیا ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے اچانک دورے اور واضح تحریری احکامات کے باوجود لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، جس سے صوبے کے صحت کے نظام میں اختیارات اور حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔17 دسمبر کو پیڈز ایمرجنسی کے رات گئے معائنے کے دوران وزیراعلیٰ نے مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی، عملے کی دستیابی اور مجموعی انتظامی کارکردگی کو تشویشناک حد تک ناقص قرار دیا تھا۔ اس دورے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے ہسپتال ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اسی حکم نامے میں پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو معطل کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کرنے کی ہدایت بھی شامل تھی۔تاہم ان واضح احکامات کے برعکس ہسپتال ڈائریکٹر تاحال اپنے عہدے پر موجود ہے۔ مزید یہ کہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی سربراہی میں ایل آر ایچ انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو ہر قسم کی بے ضابطگی سے بری قرار دے دیا۔

اہم خبریں سے مزید