لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے راجستھان میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور جموں سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آپریشن سرد ہوا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سردیوں کے دوران شدید دھند کے باعث مبینہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی آڑ میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ یہ آپریشن جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔