• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا ٹرمپ کو ملک کا اعلیٰ شہری اعزاز اسرائیل پرائز دینے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کا ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ شہری اعزاز اسرائیل پرائز دینے کا اعلان، اسرائیل اور یہودی عوام کے لیے نمایاں کردار اور امن کے اقدامات کو اس اعزاز کی بنیاد قرار دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ شہری اعزاز، اسرائیل پرائز، دینے کا اعلان کیا، جو پہلی بار کسی غیر اسرائیلی کو دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے ٹرمپ کے اسرائیل اور یہودی عوام کے لیے نمایاں کردار اور امن کے اقدامات کو اس اعزاز کی بنیاد قرار دیا۔ اس ملاقات میں، ٹرمپ نے ایران اور حماس کے حوالے سے سخت اقدامات کی دھمکی دی اور اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ دو سال کے جنگ کے بعد طے پانے والے امن معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کی۔
اہم خبریں سے مزید