• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ تجاویز لے آئے، طارق فضل

کراچی( ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے سنجیدہ تجاویز اسپیکر اسمبلی کے دفتر لے آئے۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے مذاکرات کرے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ کیا سہیل آفریدی بھی نا اہل ہونے والے ہیں؟۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیز فائر ممکن ہوگا؟ اور تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کی درخواست کی وجوہات کیا ہیں؟۔ اس دوران سیاسی شخصیات نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ممکنہ سیز فائر، سیاسی مذاکرات اور موجودہ بحران کے حل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ12جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے۔پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے سنجیدہ تجاویز اسپیکر اسمبلی کے دفتر لے آئے۔
اہم خبریں سے مزید