• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد،ڈھاکا(اے ایف پی) بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ تین روزہ قومی سوگ کا اعلان، عالمی رہنماؤں کااظہار تعزیت ،سیاسی حلقوں میں ان کی وفات کو ملکی سیاست کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ بدھ کو ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ طویل علالت اور قید و بند کے باوجود خالدہ ضیا نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گی، جو گزشتہ برس ان کی دیرینہ حریف شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والا پہلا انتخاب تھا۔ ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو انتخابات میں سبقت حاصل ہونے کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا، جبکہ ان کے صاحبزادے طارق رحمان جو 17 برس بعد حال ہی میں جلاوطنی سے واپس آئے، ممکنہ وزیرِ اعظم تصور کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید