• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف سے زائد پاکستانی 2026 سے پُرامید

کراچی(نیوز ڈیسک)نصف سے زائد پاکستانی 2026 سے پُرامید،53 فیصد معاشی بہتری ،52فیصد عالمی امن کے خواہاں ، گیلپ سروے،نئے سال سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصف سے زائد پاکستانی پرامید ہیں کہ نیا سال بہتری کا سال ہوگااور ملکی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی ،اس بات کا پتہ گیلپ پاکستا ن کے سروے سے چلا، جس میں 1 ہزار افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔ یہ سروے پاکستان سمیت دنیا کے 60 ممالک میں کیا گیا۔گیلپ پاکستان کے سوال پر کہ کیانیا سال 2025 سے بہتر ہو گا ؟51 فیصد پاکستانیوں نے بہتری کی امید کی اور حالات بہتر ہونے کا کہا،، 20 فیصد نے مزید خرابی کا بتایا جبکہ 10 فیصد نے گزشتہ سال جیسے حالات ہی ہونے کا کہا،19 فیصد نے اس سوال کاکوئی جواب نہیں دیا،، گیلپ پاکستان کے مطابق 2026 میں بہتر ی کی امید کرنے والے پاکستانیوں نے دنیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،،عالمی سطح پر 37 فیصد ،، جبکہ پاکستان میں 51 فیصد ،،،نئے سال میں بہتری کےلئے پُرامید نظرآئےگیلپ پاکستا ن کے ملکی معاشی حالات میں بہتری کے سوال پر 53 فیصد نے معاشی حالات مزیدبہتر ہونے کا کہا،،جبکہ 27 فیصد نے مشکلات کا خدشہ ظاہر کیا،،10 فیصد نے کوئی فرق نہ آنےکا کہا ،،10 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
اہم خبریں سے مزید