اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی )کے اپوسٹیل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اب تک 633,877 دستاویزات کی تصدیق کی جاچکی ہے ، جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ، دستاویز کے مطابق اس نظام کے ذریعے 2 لاکھ 55 ہزار 835شہریوں نے سہولت حاصل کی، تصدیق شدہ دستاویزات 120 ممالک میں باقاعدہ تسلیم کی جاتی ہیں،یہ اقدام پاکستان کی عالمی دستاویزات کی ساکھ کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے، اس سسٹم نے روایتی دستی تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، ذاتی دستاویزات کی سب سے زیادہ تصدیق کی گئی ہے، جو 476,899 تک پہنچ گئی ہے۔