• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں انسانی جان کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کورنگی میں کھلے گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے کیشدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ میں انسانی جان کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ ہزاروں ارب روپے کے سالانہ بجٹ کے باوجود شہری آج بھی گٹر کے ایک ڈھکن کو ترس رہے ہیں، جو حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نےاس واقعہ کو سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی بدترین غفلت اور مجرمانہ لاپروائی قرار دیا اور کہا کہ جو حکومت دس گٹروں کے ڈھکن تک فراہم نہیں کر سکتی، وہ عوام کی جان و مال کی محافظ ہونے کا دعویٰ کرنے کی اہل نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ معصوم بچے کا خون آخر کس کے ہاتھوں پر ہے؟ اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید