کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے افسران کی تفتیش میں مزید بہتری کیلئے ٹریننگ کورس ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی اکیڈمی کے ڈائریکٹر ٹریننگ احسان منظور نے تمام آپریشنل ڈائریکٹرز اور زونل ڈائریکٹرز کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ادارے کے افسران کی کپیسٹی بلڈنگ اور کمپری ھینسو ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ (TNA) کے پروگرام کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس سے افسران کی پروفیشنل کمپیٹینس، آپریشنل ایفیکٹونس اور اوورآل آرگنائزیشنل ایفیشینسی میں اگلے برس بہتری لائی جا سکے۔