• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے صدر نے امریکی تحویل میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دیدی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو ہفتے کی علی الصبح امریکی خصوصی فورسز کے اچانک آپریشن کے دوران دارالحکومت کراکس سے گرفتار کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل ریپڈ ریسپانس اکاؤنٹ ’ریپڈ ریسپانس 47‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں مادورو کو لوئر مین ہٹن میں واقع امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے دفتر کے اندر اہلکاروں کے ہمراہ چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں 63 سالہ مادورو کو ہتھکڑیاں لگے، سیاہ ہوڈی پہنے، نیلی کارپٹ والی راہداری سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر "DEA NYD" درج ہے۔

اس دوران انہیں وہاں موجود اہلکاروں سے ’گڈ نائٹ‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ کہتے ہوئے بھی سنا گیا۔


واضح رہے کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات فروشی، بڑی مقدار میں کوکین امریکا درآمد کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید