• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم کاچند ماہ میں قبل از وقت انتخابات کرانے پر غور

ٹوکیو (اے ایف پی) جاپانی وزیراعظم سنائےتکائچی اپنی حکومت کی عوامی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قبل از وقت عام انتخابات پر غور کررہی ہیں اوریہ انتخابات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہیں۔ گزشتہ اکتوبر میں ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے والی تکائچی کی حکومت کو اس وقت 70 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے۔ تاہم ایوانِ زیریں میں حکمران اتحاد کو حاصل معمولی اکثریت کے باعث انکے لئے اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا مشکل ہو رہا ہے۔ روزنامہ ’یومیوری‘ اور ‘مائنیچی‘ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سےاپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ وزیراعظم 23جنوری کو پارلیمانی سیشن کے آغاز پر ایوانِ زیریں کو تحلیل کرنے پر غور کر رہی ہیں اور انتخابات فروری کے اوائل یا وسط میں ہونے کا امکان ہے۔ اخبار کے مطابق تکائچی انتظامیہ کے بعض اراکین بڑھتی عوامی حمایت کے دوران ہی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی تحلیل کے خواہاں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید