ٹوکیو( اے ایف پی) جاپان میں ’’جینیئس‘‘ چمپینزی آئی 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔سو سے زائد چینی اور انگریزی حروفِ تہجی پہچاننے والی آئی نے بندروں کی ذہانت پر تحقیق میں اہم کردار ادا کیا۔جاپانی محققین کے مطابق غیر معمولی ذہانت رکھنے والی چمپینزی آئی، جو سو سے زائد چینی حروف، انگریزی حروفِ تہجی، عربی اعداد اور مختلف رنگوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی تھی، 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ کیوٹو یونیورسٹی کے سینٹر فار دی ایوولیوشنری اوریجنز آف ہیومن بیہیویئر کے مطابق آئی نے ادراک، سیکھنے اور یادداشت سے متعلق مطالعات میں حصہ لے کر بندروں کی ذہانت اور انسانی ذہن کے ارتقا کو سمجھنے میں بنیادی کردار ادا کیا، وہ بڑھاپے سے متعلق بیماریوں اور متعدد اعضا کی ناکامی کے باعث جمعے کے روز وفات پا گئیں، جبکہ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث ان پر نیچر جیسے سائنسی جرائد میں تحقیقی مقالے شائع ہوئے اور میڈیا نے انہیں ’’جینیئس‘‘ کا لقب دیا۔