کراچی(نیوز ڈیسک)کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف ہیں، چین،مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے سازگار اقدامات کیے جائیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ ،عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے صدر ٹرمپ کے بیانات کے حوالے سے معمول کی ایک پریس کانفرنس میں کہا، چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے سازگار اقدامات کریں۔