لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ سالانہ مسافروں کی تعداد 84 ملین سے بھی بڑھ گئی۔
مغربی لندن میں واقع ایئرپورٹ کے چار ٹرمنلز سے 2025 میں 84.5 ملین مسافر گزرے جبکہ 2024 کے 83.9 ملین مسافروں کی نسبت گزشتہ برس مسافروں کی تعداد میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔
دسمبر ہیتھرو ائیرپورٹ کا مصروف ترین ماہ رہا جب اسے 7.2 ملین مسافروں نے استعمال کیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھامس وولڈ بائی نے کہا کہ مسافروں کی تعداد ایئرپورٹ کی مانگ اور مسافروں کی فراہم کی جانے والی بہترین سروسز کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس یورپ کا کوئی ایسا ایئرپورٹ نہیں تھا جو ہیتھرو سے زیادہ وقت کا پابند ہو اور اس نئے سال میں بھی یہ معیار برقرار رکھا جائے گا۔