• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو کرین میں روسی حملہ، ایک اور بجلی گھر تباہ، چار افراد ہلاک

ماسکو ( اے ایف پی) یوکرین میں روسی حملہ، ایک اوربجلی گھر تباہ، چار افراد ہلاک ہوگئے۔ میزائل اور ڈرون بمباری سے توانائی نظام شدید متاثر، سردیوں میں لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر 24سے زیادہ میزائل اور سینکڑوں ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک اور بجلی گھر تباہ ہو گیا۔ خاریو کے علاقے میں واقع ڈاک کے مرکز پر دھماکہ ہوا، جہاں ریسکیو ٹیمیں سرد موسم میں بچاؤ کے کام میں مصروف تھیں۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ کیف کے قریب کئی لاکھ گھرانوں کو بجلی سے محروم ہونا پڑا۔

دنیا بھر سے سے مزید